ارجینٹائین میں منعقدہ ٹیٹروکولون پیانو کمپیٹشن میں دس سالہ پیانو آرٹسٹ نتاشا بیندر نے سریلی دھنیں بکھیرکرحاضرین کے دل موہ لئے۔

کنسرٹ میں انیسویں صدی کی کلاسیکل موسیقی پرکسی تجربہ کار پیانو آرٹسٹ کی طرح فضا میں پیانو کے تال پرسر بکھیرتی اس کم عمر پیانو آرٹسٹ کا تعلق ایک میوزیکل گھرانے سے ہے جس کے باعث اس نے پیانو بجانے کی ابتدائی تربیت اپنے گھر میں ہی اپنی دادی سےحاصل کی اور تین سال کی بہت چھوٹی عمر سے ہی وہ پیانو بجاتی آرہی ہے۔نتاشا بندر کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کوانتہائی کم عمر میں ملنے والی اس شہرت پر بہت خوش ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن