مذاکرات سے قبل وولر بیراج کی تعمیر کا منصوبہ ختم کر دیا گیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) وسط ستمبر مےں پاکستان اور بھارت کے پانی کے معاملہ پر ہونے والے مذاکرات سے قبل مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے خاموشی سے متنازعہ وولر جھیل پر کنکریٹ کا بیراج تعمیر کرنے کا منصوبہ ختم کر دیا ہے۔ ٹیلیگراف کے مطابق یہ ایک چھوٹا سا اقدام بڑے دور رس اقدامات کا باعث ہوگا اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی کا اہم اقدام ہوگا۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے اعتراض کے بعد بھارت نے 1984ءمےں اس کی تعمیر کا کام روک دیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر آبپاشی و فلڈ کنٹرول تاج محی الدین نے تصدیق کی ہے کہ ریاستی حکومت نے جہلم کے بالائی علاقے مےں سیلاب کی روک تھام کے لئے متبادل انتظامات کئے جائیں گے۔
وولر

ای پیپر دی نیشن