”حکمران عام آدمی کی طرح زندگی گزاریں تو پاکستان فلاحی ریاست بن جائے“

Aug 20, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبرنگار) حکمران ڈیفنس اور ماڈل ٹاﺅن جیسی پوش آبادیوں میں رہتے ہیں یا پھر رائے ونڈ جیسے محلات میں‘ عام آدمی کی طرح زندگی گزاریں تو شاید پورا پاکستان جدید فلاحی ریاست بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور کے ”عام شہریوں“ نے نوائے وقت سروے میں کیا۔ پٹرول پمپ پر کام کرنیوالے نوجوان عامر منیر نے کہا کہ رات کے 10 میں سے 5 سے 6 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے‘ پینے کو صاف پانی نہیں ملتا‘ گٹر ابلتے ہیں‘ سرکاری ملازم اکبر علی نے کہا کہ دفتر سے گھر جانے کو دل نہیں کرتا کیونکہ دفتر میں کم از کم سرکاری ائرکنڈیشنڈ تو چلتا ہے۔ اقبال ٹاﺅن مارکیٹ کے برآمدے میں سٹال لگانے والے حامد محمود نے کہا کہ ہمارے ملک میں اکیسویں صدی میں بھی نہ پینے کا صاف پانی ہے نہ بجلی۔ کالج کی طالبہ سیما نوید نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں‘ کمی صرف ایک ایماندار قیادت کی ہے جو آج تک نصیب نہیں ہوئی اور نہ آئندہ نظر آ رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ / ردعمل
مزیدخبریں