”لوڈشیڈنگ“

Aug 20, 2012

مکرمی! لوڈشیڈنگ عوام کا مجموعی مسئلہ ہے۔ بجلی کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے زندگی مفلوج اور صنعتی کام معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔ بے وقت کی بجلی بند ہونے سے مشینوں کو سخت نقصان ہو رہا ہے۔ بہت سے طلباءو طالبات لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امتحانات کی تیاری صحیح نہیں کر پا رہے۔ جس کی وجہ سے ان کا مستقبل سنورنے کی بجائے بگڑ رہا ہے۔ میری صدر پاکستان اور حکام بالا سے درخواست ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے بحران سے نکالیں اور اپنی بے وقت کی ضروریات کو کم کر کے عوام کی ضروریات پر توجہ دیں۔
(ایک دردمند طالبہ خولہ طاہر - مدینہ ٹا¶ن‘ فیصل آباد)

مزیدخبریں