”اسامہ بن لادن کو مارو“ امریکہ میں شروع ہونے والی گیم کی انٹری فیس 325 ڈالر مقرر

Aug 20, 2012

نیویارک (نیشن رپورٹ) امریکہ میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے آپریشن سے متعلق گیم کا آغاز ہو گیا۔ امریکی نیوی کے سابق اہلکار لیری باچ نے اس گیم میں شرکت کے لئے انٹری فیس 325 ڈالر رکھی ہے اور اب تک 137 افراد نے اس میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے۔ گیم کے مطابق حصہ لینے والوں کو اسامہ کو ہلاک کرنے کے حوالے سے خصوصی بریفنگز بھی دی جاتی ہیں۔ نیویارک ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس گیم کے لئے سٹوڈیو میں خصوصی تہہ خانہ بنایا گیا ہے جسے ایبٹ آباد میں اسامہ کا کمپاﺅنڈ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں