حافظ آباد: مقدمہ کی رنجش پر خاتون کے بال کاٹ کر وحشیانہ تشددملزم برہنہ کرکے گھماتے رہے

حافظ آباد (نمائند ہ نوا ئے وقت) مقدمہ کی رنجش پر گاﺅں کے بااثر افراد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غریب محنت کش کی بیوی پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے اُس کے سر کے بال کاٹ کر اور اُسے برہنہ کرکے گاﺅں میں گھماتے رہے۔ بیوی کی مدد کےلئے آنے والے شوہر پر تشدد کرتے ہوئے اُسکا سر پھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں گنجیانوالہ کے چودھریوں عباس اور محمد آصف وغیرہ نے گاﺅں ہی کے محنت کش منظور احمد کے مکان پر قبضہ کر رکھا تھا جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ظفر اقبال اس مقدمہ میں گواہ تھا، ظفر اقبال کی بیوی صفیہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ بکریوں کےلئے چارہ لینے جا رہی تھی کہ عباس، آصف، سیف، امین، نذیر، محسن وغیرہ نے زبردست تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کرکے پورے گاﺅں میں گھمایا اور اُس کے سر کے بال بھی کاٹ دیئے۔ زخمی میاں بیوی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دےا گےا تاہم پولیس تھانہ ونیکے تارڑ مذکورہ واقعہ سے لا علم ہے۔

ای پیپر دی نیشن