ماسکو (اے پی پی) انگشتیا میں خودکش حملے میں 8روسی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ روسی سرکاری خبررساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق روسی خطے انگشتیا کے ضلع ملگو بک میں ایک تعزیتی تقریب کے دوران اس وقت حملہ ہوا جب پولیس اہلکاروں کی ٹیم تقریب کے معائنے کےلئے گھر کے احاطے میں داخل ہو رہی تھی۔ ادھر روسی جمہوریہ داغستان کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔ علاقائی وزارت داخلہ کے مطابق خامیا ویرٹ نامی شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔