واشنگٹن (آئی این پی) امریکی خاتون اول مچل اوباما ریاست ویسکونسن میں تعصب کی بناءپر ہلاک کئے جانے والے سکھوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق امریکی خاتون اول جمعرات کو ویسکونسن میں ایک گورداورے میں 5اگست کو فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سکھوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔ مذکورہ واقعہ میں حملہ آور امریکی فوج کا ریٹائرڈ اہلکار ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
مشل اوباما ویسکونسن میںقتل کئے جانے والے سکھوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی
Aug 20, 2012