مصر صحرائے سیناءسے بھاری اسلحہ واپس لے جائے: اسرائیل

 سیناء(آن لائن) اسرائیل کے اعلی عہدیداروں نے مصر سے مطالبہ کیا کہ قاہرہ جزیرہ نما سیناءسے وہ بھاری اسلحہ نکال لے جو کہ مصر نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے میں بھجوایا تھا۔ سکےو رٹی ذرائع نے اسرائیلی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب، مصر کی جزیزہ نما سینا کے علاقے میں نقل و حرکت کو تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی تشویش کے علی الرغم دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور سکیورٹی رابطوں کے چینلز کھلے ہیں۔مصری اخبار "الاھرام" کے مطابق انہی ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی مصر وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں اور قاہرہ میں اسرائیلی سفیر بعقوب امتیائی کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے عبرانی اخبار "ہارٹز" نے اطلاع دی تھی کہ سیناءکے علاقے میں مصری فوج اسرائیلی رضامندی کے بعد بھجوائی گئی، تاہم صہیونی حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا علم اس وقت ہوا جب مصر اپنے فوجی دستے سیناءمیں بھجوا چکا تھا۔

ای پیپر دی نیشن