شمالی کوریا میں جاری طوفانی بارشوں کے سبب دوسوچالیس گھر اورسینکڑوں ہیکٹرفصلیں تباہ ہوگئیں.

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز سے ہونے والی بارشوں سے متاثر ہونےوالے چھ سو ساٹھ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہےحکام کے مطابق سیلاب نے پیانگ یانگ اورملک کے جنوبی اورشمالی صوبوں میں تباہی مچا دی ہےجہاں بعض علاقوں میں دو سو ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے،دریاؤں میں پانی خطرناک حد تک بلندہے،واضح رہے قبل ازیں جون اور جولائی کے آغاز میں ہونے والی بارشوں سے شمالی کوریا میں ایک سو انہتر افراد ہلاک اور چار سے زائد لاپتہ اورسیلاب کے باعث آٹھ ہزار سے زاید گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن