اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دورے سے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں سے تعلقات اور اندرونی چیلنجز کے مقابلے کے حوالے سے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔