قبائلی علاقوں میں3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع، 7 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

پشاور (این این آئی) قبائلی علاقوں میں بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے تحفظ دینے کیلئے 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،کئی سال پابندی کے بعد باڑہ میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ رواں سال پولیو کے 14 کیسوں میں 9 کا تعلق صرف باڑہ تحصیل سے ہے۔ اس سلسلے میں فاٹا سیکرٹریٹ میں ایک تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمد عارف تھے۔

ای پیپر دی نیشن