لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے30افسروں کے تبادلوں اور تقرر کے احکامات جاری کردیئے۔ بینش فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل راولپنڈی کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ لگایا گیا ہے۔ نادیہ ثاقب ایڈیشنل کلکٹر لودھراں کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل راولپنڈی، شفاعت علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت سرمایہ کاری کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، عمر اسد او ایس ڈی کو ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ثاقب مجید او ایس ڈی کو ڈی او ایچ آر ایم اٹک، رانا سخاوت علی خان ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور کو فوکل پرسن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہاولپور تعینات کردیا گیا جبکہ محمد اشرف اسسٹنٹ ٹو سٹاف آفیسر چیف منسٹر کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کر دی گئی۔ عابد حسین او ایس ڈی کو سیکشن آفیسر کنفیڈنشل ایس اینڈ جی اے ڈی، عبدالقادر شاہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو او ایس ڈی، اشرف مجید اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی، آصف حیات اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور کو اسسٹنٹ کمشنر جتوئی، عبدالستار اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا کو او ایس ڈی، ظفر اللہ عاصم سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن کو اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا، ڈاکٹر صفدر حسین اسسٹنٹ کمشنر کامونکی کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح سمیرا عرفان ڈی ایم او گوجرانوالہ کی خدمات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے سپرد کر دی گئیں۔ ضیغم نواز سیکشن آفیسر محکمہ مواصلات و تعمیرات کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں، عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنر گجرات کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد، محمد نواز اسسٹنٹ کمشنر علی پور کو اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں، تنویر مرتضی کالونی اسسٹنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، عبدالکریم نیازی اسسٹنٹ کمشنر ملتان کو او ایس ڈی، منور حسین اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو او ایس ڈی، ذوالفقار احمد کو اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، علی اکبر سیکشن آفیسر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ، فاروق صادق سیکشن آفیسر محکمہ صحت کو اسسٹنٹ کمشنر روجھان، لبنیٰ نذیر او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب، امجد سلیم او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر خانیوال لگایا گیا ہے۔
پنجاب میں 30 افسروں کے تبادلے، علی اکبر گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ کمشنر مقرر
Aug 20, 2013