عدالتی حکم کے تحت اس سال 734 کمپنیوں کو حج کوئٹہ الاٹ کیا گیا: وزارت مذہبی امور کا سپریم کورٹ میں بیان

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ این این آئی) حج کوئٹہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی کہ عدالتی حکم کے تحت اس سال 734 کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر فرید اسلام خٹک نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق حج پالیسی 2013ء کے تحت کوٹہ الاٹ کیا گیا، 19 نئی کمپنیوں سمیت 734 کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کیا گیا، کوٹہ حاصل کرنے والی تمام کمپنیوں کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے، کیس کی مزید سماعت 26 اگست کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...