غیر ملکی بنکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض لینے کیلئے پاکستان کی درخواست

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستانی حکومت غیر ملکی بنکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے غیر ملکی بنکوں سے قرض لینے کے لئے درخواست کر دی ہے۔ حکومت نے پانچ گنا شرح سود پر قرض حاصل کرنے کے لئے درخواست دی ہے۔ غیر ملکی بنکوں سے 50 کروڑ ڈالرز قرض ملنے کی توقع ہے۔ غیر ملکی بنکوں سے 28 اگست تک قرض ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا پاکستان کو قرضہ ملنے کے بعد گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا۔ این این آئی کے مطابق ملک پر عائد بیرونی قرضوں اور واجبات کا بوجھ 6 ارب ڈالر کم ہو گیا، مجموعی مالیت 59 ارب 56 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...