قومی اسمبلی میں دلچسپ جملے بازی ایک شیخ نے دوسرے کو لاجواب کردیا

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی میں دو شیخوں کے درمیان دلچسپ جملے بازی کے دوران ایک شیخ نے دوسرے کو لاجواب کر دیا۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے لواری ٹنل کا ذکر آیا تو شیخ رشید نے آواز لگائی ”لویاری ٹنل نہیں لواری ٹنل“ نام ہے۔ سپیکر نے وزیر مملکت سے کہا شیخ رشید احمد بار بار آپ کو ہی کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ اس پر شیخ آفتاب احمد نے کہا شیخ رشید احمد کو پتہ ہے میں انکی بات سن لوں گا اور کوئی دوسرا ان کی سننے والا نہیں۔ اس پر ایوان میں قہقہ بلند ہوا اور شیخ رشید احمد لاجواب ہو کر رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...