نثار سے امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے حالیہ دورہ پاکستان سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات خاص طور پر نیشنل سکیورٹی پالیسی اور انسداد دہشت گردی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جان کیری کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی‘ سیاسی اور سٹرٹیجک تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی جلد بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...