راولپنڈی (ثناء نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے مرکزی ملزم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کی پھانسی کیخلاف انٹر کورٹ اپیل خارج کر دی ۔ ڈاکٹر عثمان نے اپنی پھانسی کیخلاف اپیل کی تھی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کر دیا تھا تاہم ملزم نے اس فیصلہ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی 10 اکتوبر 2009 ء کو جی ایچ کیو پر حملہ کے بعد ملٹری کورٹ نے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ڈاکٹر عثمان نے ملٹری کورٹ کے فیصلہ کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ملتری کورٹ نے انہیں سنے بغیر سزا سنائی تھی عدالت عالیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تاحال سزائے موت پر عملدرآمد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اسلئے یہ اپیل نہیں بنتی اس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عثمان کی پھانسی کیخلاف اپیل کو خارج کر دیا۔