اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سی این جی ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں 6 فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لے لیا گیا۔ ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس 26 سے ب ڑھا کر 32 فیصد کر دیا تھا۔ سیلز ٹیکس واپس ہونے سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ روکدیا گیا۔ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس واپس لینے پر حکومت کے مشکور ہیں۔