قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان روشن دور میں داخل ہونیوالا ہے، یقین ہے ترقی کا سورج طلوع ہوگا: نوازشریف

Aug 20, 2013

اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم نے تقریر کے آخر میں کہا کہ صرف خواب دیکھنے سے پھول نہیں کھلاکرتے، صرف آرزوؤں سے دودھ اورشہدکی نہریں نہیں بہاکرتی، ترقی کی راہیں قربانی اور ایثار مانگتی ہیں، ہم وہ پاکستان تعمیرکرسکتے ہیں جو ہمارے دلوں میں بستاہے اس کیلئے کمر ہمت باندھنا ہوگی، کوتاہیوں پر قابو پانا اور شاندار مستقبل کیلئے قربانی دینا ہوگی، مسائل بڑھے ہیں مگر یہ جذبہ ایمانی سے بڑے نہیں، راستے کٹھن ضرور ہیں لیکن یہ ہمارے ارادوں سے زیادہ کٹھن  نہیں، مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات اور آپکی نصرت پرمکمل اعتماد ہے اور یقین ہے کہ  قائداعظمؒ اورعلامہ اقبالؒ کا پاکستان روشن دورمیں داخل ہونیوالاہے، مجھے یقین ہے کہ پسماندگی کے اندھیرے چھٹ جانے والے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ترقی کا سورج طلوع ہونے والاہے، شہیدوں کا خون رنگ لانے کو ہے، آئیں مشکلات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرآگے بڑھیں، اللہ کا فضل اورنبی کریم ؐ کی رحمتوں کا سایہ ہمارے سروں پر ہے، آنے والا دن ہمارے لئے فتح و نصرت کی نوید لائیگا۔

مزیدخبریں