لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت پنجاب کے تمام آٹھوں تعلیمی بورڈز جماعت نہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2013ءکے نتائج کا اعلان کل 21 اگست بروز بدھ کو کریں گے۔ تعلیمی بورڈز کے ذرائع کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز نے نتائج کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تعلیمی بورڈز جماعت نہم کے نتائج اپنی اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کریں گے۔
پنجاب کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کل ہوگا
Aug 20, 2013