فلم ”دی سسٹم“ کی شوٹنگ یکم ستمبر سے شروع ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز غفور بٹ نے کہا کہ میری نئی فلم ”دی سسٹم“ کی شوٹنگ یکم ستمبر سے شروع ہو گی اور شوٹنگ پاکستان کے علاوہ ناروے میں بھی ہو گی۔ فلم کیلئے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ یہ فلم ایک معیاری فلم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میٹروپول سینما میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر فلمساز اعجاز کامران، اداکارہ کشف علی بھی موجود تھے۔ غفور بٹ نے کہا کہ پاکستان کے کچھ فنکاروں کا رویہ نان پروفیشنل ہے۔ میں نے انہیں فلم میں کام کیلئے کہا تو انہوں نے دس لاکھ روپے مانگ لئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اداکارہ فضہ علی کو فلم میں سائن کیا، ناروے شوٹنگ کے لئے ان کا ٹکٹ بھی بنوایا مگر ان کے شوہر نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

ای پیپر دی نیشن