لاہور (آن لائن) جنوبی کوریا کی ٹیم نے چوبیس اگست سے شروع ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کو جیتے بغیر ہی آئندہ سال اکتیس مئی سے ہالینڈ میں ہونیوالے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ہان امریکن ہاکی کپ میں ارجنٹائن کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ارجنٹائن کی ٹیم نے ملائیشیا میں ورلڈ ہاکی لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پہلے ہی کوالیفائی کرلیا تھا تاہم ہان امریکن جیت کر اس کی نشست ایک بار پھر کنفرم ہوگئی اور ورلڈ ہاکی لیگ میں چھٹے نمبر پر آنیوالی جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر آگئی ہے جس سے اسے عالمی کپ کھیلنے کا براہ راست موقع مل گیا۔
ایشیا ہاکی کپ جیتے بغیر جنوبی کوریا ورلڈکپ کھیلے گا
Aug 20, 2013