برسٹول (اے پی پی) انگلینڈ لائنز اور بنگلہ دیش کی اے کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو کاﺅنٹی گراﺅنڈ، برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی اے ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں اس نے مختلف پانچ کاﺅنٹیز ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے ہیں تاہم اسے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 22 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔