قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان چوہدری نثار علی خان کی عدم موجودگی پر تنقید کر رہے تھے لیکن چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں اعتماد میں لے کر اپوزیشن کو خاموش کرا دیا۔ انہوں اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کے سامنے سرنڈر کر دیئے اور پورے ایوان کی کمیٹی کے تحت کام کرنے کی پیشکش کی۔ پیر چوہدری نثار علی خان کا دن تھا۔ چوہدری نثار نے پراعتماد لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ بہت جلد پس پردہ ہاتھوں تک پہنچ جائیں گے، ملک سکندر کی جانے والی تحقیقات کے بعد ریڈ زون کی سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔
چوہدری نثار نے ایوان کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن کو خاموش کرا دیا
Aug 20, 2013