نوائے وقت کے نامہ نگار گل محمد بھٹہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس

جدہ  ( امیر محمد خان سے )  سعودی دارلحکومت ریاض میں نوائے وقت کے نامہ نگار  گل محمد بھٹہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ گل محمد بھٹہ عارضہ گردہ میں مبتلا تھے۔ 34 برس سے سعودی عرب میں مقیم تھے ۔ اور 30 برس سے نوائے وقت سے وابستہ تھے ۔ وہ  ریاض  کی سماجی اور سیاسی تنظیموں میں معروف تھے۔  ریاض میں صحافیوں کی تنظیم  ریاض رائیٹرز کلب اور   پاکستان پریس کلب کے  عہدیدار رہے ہیں ، انکا انتقال 14 اگست کو فیصل آباد میں ہوا۔ جدہ ، ریاض ، اور سعودی عرب کی سماجی و سیاسی شخصیات نے گل محمد بھٹہ کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  جنت الفردوس میں انکے درجات کے بلند ہونے کی دعا کی اور  اہل خانہ  کو صبر کی تلقین کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...