اغوا، قتل کی وارداتیں، کراچی میں بم پروف کاروں کی تیاری شروع

Aug 20, 2013

کراچی (اے ایف پی)  کراچی میں اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی کی بڑھتی وارداتوں کے بعد شہریوں نے اپنی حفاظت کے لئے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑیوں کو بم پروف اور فائرنگ پروف بنانا بھی شروع کر دیا ہے۔   لسانی، مذہبی اور سیاسی کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اس کاروباری حب میں ڈرگ مافیا، شدت پسندوں کی کارروائیوں اور گینگ وار میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ اس سال کے پہلی ششماہی کے دوران 1726 افراد کو قتل کر دیا گیا جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہاں 1215 افراد کا خون بہایا گیا تھا۔ کاروں کو بم پروف بنانے والی کمپنی سٹرائٹ پاکستان کے سربراہ خالد یوسف نے بتایا کہ ہم ہر ماہ تقریباً 15 کاروں کو بم پروف بنارہے ہیں۔

مزیدخبریں