کراچی (نیٹ نیوز) عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کو ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر پیس۔ ملا نہ ایوارڈ سے نوازا گیا، اب وہ کراچی نیشنل چیمپئن شپ کھیلنے آئے تو رکشے پر سفر کر رہے ہیں۔ آصف کہتے ہیں کہ حکومت ان کی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی مقروض ہے۔ پریس کانفرنس میں ورلڈ چیمپئن بٹھا کر ان کو ان کا حق دلانے کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن پریس کانفرنس ختم ہوئی تو انصاف دلانے والے عالیشان گاڑیوں میں اور آصف رکشے میں چلے گئے۔