لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک روزہ باکسنگ چیمپئن شپ لاہور ڈویژن نے 150 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔ چیمپئن شپ میں 4 ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پنجاب کالج آف کامرس میں ہونے والی چیمپئن شپ میں فیصل آباد نے 85 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ساہیوال نے 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ گوجرانوالہ ٹیم نے 35 پوائٹنس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ محمد ثاقب کو چیمپئن شپ کا بہترین باکسر قرار دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ارشد ستار نے میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔