میزبان ٹیم انگلینڈ کو 192 رنز سے شکست: پاکستان نے انڈر 19 سہ ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا

Aug 20, 2013

ناٹنگھم (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے فائنل میں میزبان انگلینڈ کو ہرا کر تین ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 192 رنز سے شکست دی۔ پاکستان انڈر 19 کے 343 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 151 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ پاکستان کے سمیع اسلم نے 110، شایان جہانگیر نے 58، کامران غلام نے 61 رنز بنائے۔ پاکستان کے ہی ظفر گوہر نے چار اور حسین طلعت نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

مزیدخبریں