کون کرے گا فلسطینیوں کی مدد؟

Aug 20, 2014

ڈاک ایڈیٹر

فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت اور سفاکیت سے ہر مسلمان کی آنکھ نم ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس پر احتجاج کر رہے ہیں ہمارے ملک میں بھی اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی گئی مگر حکومت تو صرف زبانی مذمت کر کے خاموش ہوگئی ۔ جبکہ ساری عرب ریاستیں اور سلامی دنیا تو محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہم نے تو اسرائیل کو ابھی تک سرکاری طور پر تسلیم بھی نہیں کیا ہے مگر جنہوں نے تسلیم کیا ہے وہ خاموش ہوئے بیٹھے ہیں کسی کو فلسطینیوں کی چیخیں سنائی نہیں دیتی۔ یہ دنیا کی ساری تہذیبی، معاشرت اور اخلاقی روایتوں کے دعوے دار اقوام عالم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کو اس کے ظالمانہ اور سفاکانہ طرز عمل پر مجرم قرار دے کر اس کے خلاف تاذیتی کارروائی کریں اور نہتے فلسطینیوں کو انصاف دے ۔(زینت مجید،لاہور گریژن یونیورسٹی)

مزیدخبریں