لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ لڑائی کی بجائے دانشمندی اور سمجھداری سے معاملات کو سلجھایا جائے۔ انہوں نے حکومت، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے کہا کہ وہ سیاسی قائدین کے مشوروں پر سنجیدگی سے غور کریں اور کسی ایسے سیاسی حل کو تلاش کرنے میں مدد دیں جس سے آئین ، جمہوریت اور قانون کی بالادستی بدستور قائم رہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ بلاشبہ حکومت کی سستی کی وجہ سے آج حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جلد ازجلد راست اقدامات کرے تا کہ ملک کو انارکی سے محفوظ رکھا جا سکے۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاکستان اسوقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے اور مقام افسوس ہے کہ ہم آپس میں لڑ رہے ہیں۔