حکومت 5 مطالبات ماننے پر تیار ہوگئی، سیاسی اور اپوزیشن رہنمائوں کو آگاہ کردیا گیا: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق حکومت مطالبات ماننے پر تیار ہو گئی، حکومت کی جانب سے سیاسی اور اپوزیشن رہنمائوں کو آگاہ کر دیا گیا۔ حکومت پانچ مطالبات ماننے پر تیار ہے۔ حکومت متنازعہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کرانے، انتخابی عمل کی شفافیت کیلئے اصلاحات پر رضامند ہو گئی ہے۔ نئے الیکشن کمشن کی تشکیل پر بھی رضامند کے اشارے دیئے گئے ہیں۔ دھاندلی کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکومت کا اصرار ہے کہ حکومتی تبدیلی آئینی طریقہ کار کے تحت ہو۔ پانچویں مطالبات اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں زیرغور آئے۔

ای پیپر دی نیشن