لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) بروقت ویزے نہ لگنے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی 52 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے ملائیشین اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم ہو گئے ہیں۔ کھلاڑیوں ناصر اقبال، عامر اطلس، دانش اطلس اور فرحان زمان کے ویزے اپلائی کئے تھے تاہم ابھی ویزے نہیں لگ سکیپاکستان سکواش فیڈریشن کے عہدیداروں کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے کھلاڑی ایک بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم ہوئے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی گر جائیگی۔