پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا فٹبال میچ آج کھیلا جائیگا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بھارت کی فٹبال ٹیموں کے مابین دو میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج بنگلور میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی کا کہنا تھا کہ آج ہم بہتر نتائج کی توقع کر رہے ہیں۔ پہلے میچ میں ’’مسنگ‘‘ کی وجہ سے ہم کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ اور پاسنگ اچھی ہے۔ کوچ شملان مبارک کو ٹیم کے فاورڈرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کا تعلق ہمارے گراس روٹ کے ڈویلپمنٹ پروگرام سے ہے۔ ہمیں اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں اور کھلاڑیوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ بھارت کیخلاف میچ میں دباؤ ہوتا ہے۔ ان حالات میں بھی کھلاڑیوں کا گول کے مواقع پیدا کرنا خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...