لندن (سپورٹس ڈیسک )بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1- 3 سے ہارنے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ لندن کے تاریخی اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور 244 رنز سے شکست دے تھی۔ اوول ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت نے ملک سے باہر 19 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک جیتا ہے۔