پاکستان کرکٹ بورڈ میں اب میوزیکل چیئر کا سلسلہ ختم ہو جائیگا : خالد محمود

Aug 20, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کا کہنا ہے کہ شہریار کے منتخب ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں میوزیکل چیئرکا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بورڈ میں استحکام آئے تاکہ ورلڈکپ 2015ء کی مثبت انداز میں تیاریاں کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کو کرکٹنگ کا تجربہ ہے انہیں موجودہ حالات میں کرکٹ کی بہتری کے لئے بعض سخت فیصلے بھی کرنا ہونگے۔ شہریار خان ایک ایمبیسیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ کرکٹ میں بہتری  آ سکے موجودہ وقت میں پاکستان کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے عالمی کپ ٹورنامنٹ 2015ء بڑا ضروری ہے جس میں اچھے نتائج کے لئے سخت فیصلے ابھی سے لینے ہونگے۔

مزیدخبریں