ایک لاکھ لوگوں کو تنہا اکٹھا کرسکتا ہوں نہ کرسکوں تو مستعفی ہوجائونگا: اعجاز الحق

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ فرض کریں عمران خان کے دھرنے میں شرکاء کی تعداد ایک لاکھ بھی ہے تو کیا چھوٹی سے چھوٹی جماعت کیلئے بھی اتنے لوگوں کو اکٹھا کرنا کوئی مشکل کام ہے، میں تنہا ایک لاکھ لوگوں کو اکٹھا کر سکتا ہوں اور اگر ایسا نہ کر سکوں تو مستعفی ہو جائوں گا۔  اعجاز الحق نے کہا اصل معاملہ یہ ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ فیس بک پر سات،آٹھ لاکھ لوگ آپ کے ساتھ ہیں اور پھر وہیں بیٹھے بیٹھے یہ سوچ لیا جاتا ہے کہ اگر ایک گھر میں پانچ لوگ بھی ہیں تو یہ تعداد پینتیس سے چالیس لاکھ بن جاتی ہے جسکی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔ پرویز مشرف کو بھی اسی طرح گائیڈ کیا گیا کہ فیس بک پر آپکے آٹھ لاکھ لوگ پرستار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن