کراچی (ثنا نیوز) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا طاہر القادری کو بغاوت پر عوام کو اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا جائے، مخصوص ٹولہ قادری کی پشت پناہی کر رہا ہے، ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر شام و عراق جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں، دھرنا اور مارچ ملک و ملت سے ہمدردی نہیں بلکہ افراتفری و انتشار پھیلانے کا بیرونی ایجنڈا ہے، حکمران قادری کے خلاف بروقت کارورائی کرتے تو آج اسلام آباد یرغمال نہ ہوتا، تحریک انصاف کی جنگ ریاست سے نہیں حکمرانوں سے ہے تو پھر ریاست کو نقصان پہنچانے سے باز رہا جائے، قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہا قادری تضادات کا مجموعہ اور عقائد و نظریات کے طور بھی گمراہ ہے۔ توہین رسالت کے مرتکب کو سزا کا معاملہ ہو یا پھر اسلامی قوانین کا یہ ڈبل رول ادا کرتا رہا ہے۔ طاہر القادری پاکستان دشمنوں کیلئے وہی کردار ادا کر رہا ہے جو غلام احمد قادیانی نے انگریزوں کیلئے ادا کیا تھا یہی وجہ ہے شاہ احمد نورانی نے قادری کو گمراہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ڈر ہے طاہر القادری نبوت کا دعویٰ نہ کر دیں‘‘۔