راولپنڈی: تین بھتہ خوروں کو 23,23 سال قید اور جرمانے کی سزا

Aug 20, 2015

راولپنڈی( اے این این ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقامی تاجر سے بھتہ لینے کے جرم میں 3بھتہ خوروں کو 23،23 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج آصف مجید اعوان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3بھتہ خوروں نعمان ، بابر اور نثار کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے اپنے فیصلے میں تینوں مجرموں کو مقامی صراف سے 25 لاکھ روپے بھتہ مانگنے پر 23،23 سال قید بامشقت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کردیا، اس کے علاوہ عدالت نے تینوں کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد د ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

مزیدخبریں