کراچی، لاہور کے پروڈیوسرز مل کر ایسوسی ایشن بنائیں : سہیل خان

Aug 20, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کے فلم پروڈیوسرز کو مل کر مشترکہ ایسوسی ایشن بنانی چاہئے۔ اگر دونوں شہروں کے فلم پروڈیوسرز الگ الگ ایسوسی ایشنیں بنائیں گے تو نقصان ہو گا۔ علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر سوچنے سے سب کا فائدہ ہو گا۔

مزیدخبریں