فیروزوالہ+ جڑانوالہ (نامہ نگاران) جڑانوالہ‘ فیروزوالہ میں 3 خواتین، لڑکے اور بچی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں کوٹ عبدالمالک میں اوباش میں حبیب احمد نے محنت کش ارشاد کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر ملزم نے اسکی بیوی (ش) کے ساتھ زیادتی کی فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ فیروزوالہ کے علاقے میں عبدالرشید نے جواں سالہ خاتون (غ) کے گھر میں داخل ہوکر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اسکے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ لاہور روڈ کی آبادی میں اوباش نوجوان نے نوعمر محنت کش لڑکے کے ساتھ زیادتی کی۔ جڑانوالہ میں شادی شدہ خاتون اور بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک نمبر 98 رب کے یاسین نے تھانہ بلوچنی میں درخواست دیتے مؤقف اختیار کیا ہے میں محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر تھا اور میری اہلیہ فوزیہ کوثر اپنے گھر میں اکیلی تھی گائوں کے ہی عباس نے میری اہلیہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ محلہ رضا آباد کے یاسین نے تھانہ سٹی میں تحریری درخواست میں بتایا میر ی 9 سالہ بیٹی الماس فاطمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ محلے دار اکبر کی بہن نے اپنے گھر میں کھیلنے کا کہہ کر الماس فاطمہ کو ساتھ لے جا کر ایک کمرہ میں بند کر دیا اور اکبر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔