ہندو قوم پرست رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات سے بھارتی مسلمان فکرمند ہیں: واشنگٹن پوسٹ

Aug 20, 2015

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت کے ہندو قوم پرست رہنمائوں کی طرف سے دیئے گئے اشتعال انگیز بیانات کے سلسلے کی وجہ سے ملک میں رہنے والے مسلمان فکرمند ہیں۔ گزشتہ سال بھارتی وزیراعظم مودی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیانات سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو ہندو قوم پرست سمجھتے ہیں۔ گزشتہ ماہ یعقوب میمن کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے موقع پر مسلم رہنما اسدالدین اویسی نے شدید مخالفت کی اور کہا کہ اسکے برعکس غیرمسلم جو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے منتظر تھے انکی رحم کی اپیل منظور کر لی گئی۔ اخبار نے لکھا کہ بی جے پی حکومت نے مغربی ریاست مہاراشٹر میں گائے کے گوشت پر پابندی لگا دی۔ یہ ایک سیاسی فیصلہ تھا کہ بیف انڈسٹری میں زیادہ تر مسلمان کام کرتے ہیں۔ بفلو ٹریڈرز ایسوسی ایشن نئی دہلی کے صدر محمد عاقل قریشی نے کہا کہ مسلمانوں کو ہراساں کر کے ہندوئوں کو تسکین ملتی ہے۔

مزیدخبریں