نئی دہلی (این این آئی) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ نے بھارت میں روپوش مبینہ دو پاکستانی جنگجوئوں کے خاکے جاری کر دیئے، اطلاع دینے والے کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ این آئی اے کے سربراہ نے بتایاکہ یہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے گرفتار ہونیوالے مبینہ درانداز جنگجو نوید یعقوب کے ساتھی ہیں۔ جرکھان عرف محمد بھائی اور ابواود کاشا جن کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے اور دونوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ان کے خاکے بھی جاری کئے گئے ہیں۔