لاہور (سٹاف رپورٹر) وحدت روڈ سائنس کالج میں مذہبی طلباءتنظیم کے کارکنوں اور طلباءمیں تصادم ہو گیا، مذہبی تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے 2طالب علموں کے بازو ٹوٹ گئے۔ 24 کے قریب طلباءزخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر مذہبی تنظیم کے 50 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وحدت روڈ سائنس کالج میں مذہبی طلباءتنظیم کے کارکنوں اور طلباءمیں جھگڑا ہو گیا۔ مذہبی طلباءتنظیم کے کارکنوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے کمیونیکیشن سٹڈیز کے طالبعلم تابش کا بازو توڑ دیا۔ کالج میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ۔ ایس پی اقبال ٹاﺅن ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ کالج انتظامیہ غنڈہ عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر تی جس کے باعث آئے روز مذہبی طلبہ تنظیم کے کارکن طلباءکو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ کالج انتظامیہ کو ایسے غنڈہ عناصر کو کالج سے نکال باہر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی طلباءسے پکڑے گئے جمعیت کے کارکنوں کی شناخت کروائیں گے جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سائنس کالج/ تصادم