لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) گجرپورہ کے علاقہ مےں موٹرسائےکل سوار دو افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ محافظ پولےس اہلکار شدےد زخمی ہو گےا ہے جبکہ پو لےس کی جوابی فائرنگ پرمسلح افراد موٹرسائےکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گجرپورہ کے علاقہ چائنہ سکےم بڑی پارک کے قرےب محافظ سکواڈ اہلکاروں نے مشکوک 125 موٹرسائےکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کےا جس پر موٹرسائےکل افراد نے پولےس پر فائرنگ شروع کر دی۔ محافظ پولےس اہلکار عمر حےات شدےد زخمی ہوگےا۔ دوسرے محافظوں کی فائرنگ پر ملزمان اپنی موٹرسائےکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی اےس پی سول لائن ہارون الرشید سمےت پو لےس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی اہلکار کو طبی امداد کےلئے مےو ہسپتال مےں منتقل کر دےا گےا جہاں اسکی حالت نازک بتائی کی جا تی ہے۔ پولےس نے علاقہ مےں ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قلعہ گجر سنگھ لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ محافظ فورس کے 2 اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فائرنگ کردی جس دونوں اہلکار زخمی ہو گئے۔
اہلکار زخمی