ڈیلاس (این این آئی) پاکستانی طالب علم وقاص علی کو مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ 2013ءکی طرف سے 2015ءکےلئے مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ کے مقابلے میں کانسی کے تمغے کا حق دار قرار دیا گیا۔ اس مقابلے میں اس سال دنیا بھر سے چھ لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 47ممالک سے فائنل مقابلے کےلئے 145طلباءکا انتخاب کیا گیا۔ پہلی پوزیشن تھائی لینڈ کے توی لاک سوتا ناپنکن، دوسری پوزیشن امریکہ کے اینڈریو پارکر اور تیسری پوزیشن پاکستان کے وقاص علی نے حاصل کی۔ ڈیلاس میں ہونے والی تقریب کے دور ان ان طلباءکو اعزازات دیئے گئے جن میں سے پہلے انعام کے ساتھ ساڑھے سات ہزار، دوسرے انعام کے ساتھ 3750اور تیسرے انعام کے ساتھ 1500ڈالر بھی دیئے گئے۔
طالب علم/ تمغہ
ڈیلاس: پاکستانی طالب علم وقاص علی نے2015ءکےلئے مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا
Aug 20, 2015