سیکرٹری جنرل او آئی سی عباد امین25 اگست کو پاکستان آئیں گے

Aug 20, 2015

اسلام آباد (جاوید صدیق) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عباد امین مدنی 25 اور 26 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ قابل اعتماد ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے ایجنڈے میں اس سال نومبر میں پاکستان میں مجوزہ اسلامی سربراہ کانفرنس پر صلاح مشورہ‘ عالم اسلام کو درپیش مسائل‘ اسلامی ملکوں میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شامل ہیں۔ توقع ہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ عباد امین مدنی یمن کے بحران کے امکانی حل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مشیر خارجہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خطے کی صورتحال‘ پاک افغان تعلقات اور دوسرے امور پر بریف کریں گے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی

مزیدخبریں