نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں مودی سرکار پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر اپنے جنگی جنون اور تنگ نظری کا مظاہرہ کررہی ہے، ایک طرف تو بھارت آبی جارحیت، سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بلوچستان اور کراچی میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لئے مذموم کارروائیاں کررہا ہے۔ دوسری جانب مودی سرکار پاکستان کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے دہشت گرد ملک ثابت کرنے کے لئے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب بھارتی سکیورٹی حکام نے اپنے ہی ملک کے دو شہری گرفتار کرکے ان کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا اور انہیں لشکر طیبہ کا سرگرم کارکن بنا دیا۔ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دو افراد کے خاکے جاری کئے جس پر بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ دونوں افراد بھارت کے شہری ہی نکلے جس کے بعد دونوں افراد کو رہا کردیا گیا۔
بھارت کارنامہ