شام: کرد فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 10اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Aug 20, 2015

بیروت (اے ایف پی) شام میں کرد سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کے نتیجہ میں 10اہلکار ہلاک ہوگئے، متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھرشام نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا پر متعصب ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے شامی طیاروں کے دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما پر فضائی حملے کی مذمت کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈی مستورا نے سوموار کو ایک بیان میں شامی فوج کے دمشق کے مشرق میں واقع باغی گروپ جیش الاسلام کے زیر قبضہ شہر دوما میں ایک مصروف بازار پر فضائی حملے کی مذمت کی تھی۔

مزیدخبریں